نگر نگر سے
کہوٹہ ؛ پہاڑی تودے تلے دب کر 5 خواتین جاں بحق
کہوٹہ کے علاقے نڑھ میں پہاڑی تودے تلے دب کر 5 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق نڑھ میں خواتین چشمے سے پانی لینے کیلئے جارہی تھیں پہاڑی تودا گرگیا۔ پہاڑی تودے تلے دب کر 5 خواتین جاں بحق ہوگئیں جبکہ 2 خواتین اور ایک کمسن بچی زخمی بھی ہوئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق گاؤں کے مقامی افراد نے زخمی خواتین کو پہاڑی تودے کے نیچے سے نکالا۔