نگر نگر سے
اسلام آباد میں تیز آندھی اور بارش، موسم خوشگوار ہو گیا
اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش ہوئی ہے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا۔
اسلام آباد راولپنڈی سمیت ٹیکسلا، شانگلہ اور ہری پور کے مختلف علاقوں میں بھی تیز آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش برسی ہے۔محکمہ موسمیات نے آج بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی تھی۔