نگر نگر سے

کورنگی، گلی میں کھڑے طلبہ اسٹریٹ کرائم کا شکار

کورنگی میں گلی میں کھڑے طالب علموں کو مسلح ملزمان نے دن دیہاڑے لوٹ لیا

کراچی میں اسکول کے طلبہ بھی ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر ہیں، کورنگی میں گلی میں کھڑے طالب علموں کو مسلح ملزمان نے دن دیہاڑے لوٹ لیا۔ کورنگی نمبر 6 میں گذشتہ روز گلی میں کھڑے طالب علموں سے لوٹ مار کی سی سی ٹی ویموصول ہوگئی۔ فوٹیجز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلی سے گزرتےمسلح ملزمان طلبہ کو جمع دیکھ کر واپس آتے ہیں۔ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے طالبعلموں سےموبائل فونز، نقدی اور قیمتی اشیاء چھین لیں، فرار ہوتے ملزمان ایک طالب علم کی موٹر سائیکل کی چابی بھی لے گئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آجانے کے باوجود پولیس ملزمان کو تاحال گرفتار کرنے سے قاصر ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.