نگر نگر سے
کراچی کے سپر اسٹور میں لگی آگ پر 21 گھنٹے بعد بھی بے قابو
کراچی میں جیل چورنگی کے قریب واقع سپر اسٹور میں گزشتہ روز لگنے والی آگ پر 21 گھنٹے بعد بھی قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ سپر اسٹور کے بیسمنٹ میں لگی آگ کو مختلف مقامات سے بجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم بیسمنٹ میں جانے کا راستہ نہ ہونے کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔سینئر فائر آفیسر عارف منصوری کا کہنا ہے کہ بیسمنٹ میں لگی آگ پر 80 فیصد قابو پا لیا گیا ہے تاہم دھویں کی وجہ سے رضا کاروں کو اندر جانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔