نگر نگر سے

کراچی،گاڑی پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

نیا گولیمارمیں موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان نےگاڑی پرفائرنگ کرکےایک شخص کوقتل کردیا۔

کراچی کےعلاقےنیا گولیمارمیں موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان نےگاڑی پرفائرنگ کرکےایک شخص کوقتل کردیا۔ پولیس کے مطابق مقتول محمد ابراہیم شادمان ٹاؤن کا رہائشی تھا، جس کا خواجہ اجمیر نگری میں اپنا کاروبارہے، قتل کی وجوہات کے بارے میں کچھ کہنا قبل ازوقت ہے۔ پولیس کا قتل کی واردات سے متعلق کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا نہیں ہے۔ گاڑی پرموٹرسائیکل سوار 2 ملزمان نے فائرنگ کی، مقتول گاڑی کی پچھلی نشست پر بیٹھا ہوا تھا، گاڑی مقتول کا ڈرائیور چلا رہا تھا جو محفوظ رہا۔ پولیس کے مطابق مقتول سے کوئی چیز چھینی نہیں گئی، واقعےکی مختلف پہلوؤں پر تفتیش کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.