نگر نگر سے

لاہور میں 4 مقامات پر آگ بھڑک اٹھی، 3 افراد جاں بحق

لاہور  اور   اس کے نواح  میں 4 مقامات پر  آگ بھڑک اٹھی  جس کے نتیجے میں  دو افراد  جاں بحق ہوگئے۔

لاہور  میں فیروز والا کے علاقے رچنا ٹاؤن میں واقع  چمڑہ فیکٹری میں آگ  لگنے سے 2 افراد ہلاک اور 2  زخمی ہوگئے جب کہ فیکٹری کی آگ پر3  گھنٹے بعد قابو پالیا گیا۔ریسکیو ٹیم کے مطابق  چمڑہ فیکٹری میں کیمیکل ری ایکشن سے اس وقت آگ لگی جب وہاں نیا پلانٹ لگایا جا رہا تھا، آگ لگنے سے دھویں کے بادل آسمان سے باتیں کرتے رہے، پلانٹ پر کام کرنے والے والامزدور رمضان اوراس کا ساتھی جمال جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

دوسری جانب لاہور کےعلاقے گھوڑے شاہ روڈ پر فرنیچر کے گودام میں آگ لگ گئی جس کی زد میں آکر ایک نوجوان شرجیل ہلاک جب کہ شہروز اورعلی زخمی ہوگئے۔

ادھر اندرون موچی گیٹ کے ایک پلازے کی دوسری منزل پر کھلونوں کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی جس پر جلد قابو پا لیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.