نگر نگر سے

کراچی: کالعدم TTP کا مطلوب دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی و پاکستان رینجرزکی مشترکہ خصوصی ٹیم نےکالعدم تحریکِ طالبان کےدہشت گردکوگرفتارکرلیا

انسدادِ دہشت گردی کے لیے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں تعینات سی ٹی ڈی و پاکستان رینجرز کی مشترکہ خصوصی ٹیم نے ضلع غربی میں تھانہ سائٹ اے کی حدود میں نورس چورنگی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریکِ طالبان (ٹی ٹی پی) کے مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی مخبر کی اطلاع پر انجام دی گئی جس کے دوران کالعدم تحریکِ طالبان کے مطلوب دہشت گرد محمد الیاس ولد خیال محمد کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

گرفتار ملزم سی ٹی ڈی کی ریڈ بک کے صفحہ نمبر 51 پر انتہائی مطلوب تھا، جو ملزم قاری شاکر اللّٰہ کا قریبی ساتھی ہے۔ مذکورہ ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے سعودی عرب میں روپوشی بھی اختیار کی تھی۔ ملزم نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 2013ء میں شیر احمد خان نامی شخص کو سائٹ اے کی حدود میں قتل کیا تھا۔ ملزم نے 2012ء میں کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کے خلیفہ منصور گروپ میں شمولیت اختیار کی تھی۔ ملزم سے دیگر کیسز میں بھی تفتیش کی جا رہی ہے جبکہ اس کے حوالے سے متعلقہ تھانوں سے تصدیق بھی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.