نگر نگر سے

کوہلو;شاہراہ سیلابی ریلے میں بہہ گئی; زمینی رابطہ منقطع

پری مون سون بارشوں کے نئے سلسلے نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں جل تھل ایک کر دیا۔

بلوچستان کے ضلع کوہلو اور گردونواح میں رات گئے موسلا دھار بارش کے بعد سے نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے۔مختلف ندی نالوں میں نچلے درجے کا سیلاب آنے کے بعد سوناری کے مقام پر قومی شاہراہ کا حصہ سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے کوہلو کا کوئٹہ سمیت اندرونِ بلوچستان سے زمینی رابطہ کٹ گیا۔بارکھان میں بادل برسے اور اولے بھی پڑے، کوہلو کے علاوہ موسیٰ خیل، شیرانی، ڈیرہ بگٹی، ہرنائی، ژوب، دکی اور کوہِ سلیمان کے پہاڑی سلسلوں میں موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے۔

کوہلو کی تحصیل ماوند و ملحقہ علاقوں میں موسلا دھار بارش کے بعد سے نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے ۔

سیلابی ریلے سے سوناری کے مقام پر جزوی بحال ہونے والا قومی شاہراہ کا حصہ پانی میں بہہ جانے اور کوہلو کا کوئٹہ سمیت اندرونِ بلوچستان سے زمینی رابطہ منقطع ہو جانے کے بعد شہریوں کو کوہلو کوئٹہ قومی شاہراہ پر سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.