نگر نگر سے

ڈیرہ بگٹی:ہیضےاورگیسٹروکا مرض بےقابو،مزید 40 کیسزرپورٹ

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں ہیضے اور گیسٹرو کے مرض پر قابو نہیں پایا جا سکا

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں ہیضے اور گیسٹرو کے مرض پر قابو نہیں پایا جا سکا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 مزید کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، تاہم سب مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

محکمہ صحت حکام کے مطابق پیر کوہ میں ہیضے اور گیسٹرو سے متاثرہ افراد کو طبی امداد فرا ہم کی جا رہی ہے، اسپتال میں اب بھی 233 متاثرہ مریض زیر علاج ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

 پیر کوہ سے 13 اپریل کے بعد اب تک ہیضے اور گیسٹرو کے 5580 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ہیضے اور گیسٹرو کی وباء سے 8 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ پیر کوہ میں دو ماہ قبل پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کے باعث ہیضے کی وباء پھوٹی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.