نگر نگر سے

کراچی میں بارش سے 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

کراچی میں بارش کے دوران دیواریں گرنے اور دیگر واقعات میں 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ ایک بچے سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ واقعات ملیر ، میمن گوٹھ، محمودآباد، چینیسر گوٹھ، ملت ٹاؤن اور گلستان جوہر سمیت مختلف علاقوں میں پیش آئے۔اس کے علاوہ بارش کے باعث موٹر سائیکلیں پھسلنے سے کئی شہری زخمی ہوگئے۔

ملیر میمن گوٹھ میں ایک پولٹری فارم کی دیوار گر گئی جس سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم دیگر 4 مقامات پر دیواریں گرنے سے 2 بچوں سمیت5 افراد جاں بحق اور ایک بچہ شدید زخمی ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.