نگر نگر سے

پی کے سوات 7 کا ضمنی الیکشن پی ٹی آئی نے جیت لیا

خیبرپختونخوا کے حلقے پی کے سوات 7 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے امیدوار فضل مولا غیر سرکاری و غیر حتمی طور پر 18 ہزار 42 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں۔

پی کے 7 سوات میں منعقدہ ضمنی الیکشن کے 124 پولنگ اسٹیشنز کے موصولہ غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے تحت اے این پی کے حسین احمد 14 ہزار 665 ووٹ لے دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔صوبہ خیبر پختونخوا کے حلقہ پی کے 7 میں منعقد ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی۔

حلقہ پی کے 7 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 183,308 ہے جن میں 102,088 مرد ووٹرز ہیں جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد 81 ہزار 220 ہے۔ حلقے کے 124 پولنگ اسٹیشنز میں سے 41 کو حساس قرار دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.