نگر نگر سے

اسلام آباد؛ قتل کے ملزمان کی عبوری ضمانتیں منسوخ

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اقراء نذیر کے مبینہ قتل کیس میں ایس پی عارف شاہ سمیت تین ملزمان کی عبوری ضمانتیں منسوخ کردی گئیں۔

پولیس نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ لیڈی پولیس کانسٹیبل اقراء نذیر کی میڈیکل رپورٹ میں ان سے ریپ ثابت نہیں ہوا ۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق اقراء نذیرکی موت زہریلی چیز کے سبب واقع ہوئی ہے۔

پولیس کی جانب سے عدالت کو آگاہی دی گئی کہ تحقیقات کے دوران انہیں ایس پی عارف شاہ اور اقراء نذیر کے درمیان طویل میسج اور کال کا ریکارڈ بھی ملا ہے۔

پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ اقراء نذیر نے خودکشی کی یا اس کا قتل ہوا اس حوالے سے ایس پی عارف شاہ پولیس تحقیقات کا حصہ ہی نہیں بنے جبکہ ان کے خلاف ماتحت ملازمہ کو سرکاری رہائش گاہ پر ٹھہرانے کی بھی تحقیقات ہونی ہیں۔

سماعت کے دوران ایڈیشنل سیشن جج ظفر عباس سپرا نے ملزمان ہیڈ کانسٹیبل افتخار اور محمد علی کی بھی عبوری ضمانتیں منسوخ کردیں جبکہ 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ملزم کے بیٹے عاطف شاہ کی ضمانت منظور کر لی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.