نگر نگر سے

اسلامیہ کالج پشاور کے طالب علم نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

اسلامیہ کالج  یونیورسٹی  پشاورکے طالب علم کی مبینہ خودکشی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

پولیس کے مطابق تہکال کی حدود میں قائم نجی ہاسٹل میں اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے شعبہ ریاضی کے طالب علم شاہد احمد کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔ پولیس کا بتانا ہے کہ طالب علم کا تعلق چترال سے تھا اور فوری طور پر اس کی موت کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں جب کہ پوسٹ مارٹم کے بعد متوفی کی لاش اس کے آبائی علاقے منتقل کردی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.