نگر نگر سے
شیخوپورہ: 9 روز قبل اغوا ہونے والی بچی کی لاش برآمد
شیخوپورہ میں 9 روز قبل اغوا کی جانے والی 4 سالہ بچی کی لاش مل گئی۔
پولیس کے مطابق 4 سالہ بچی زمیندار کی بیٹی ہے جو گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ اس دوران نامعلوم افراد نے بچی کو اغوا کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ بچی9 روز سے لاپتا تھی جس کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جب کہ 9 روز بعد بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کے بعد واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔