نگر نگر سے

بلوچستان میں مون سون کا آغاز، آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق

 بلوچستان  کے علاقےتمبو میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جبکہ آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

  آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بلوچستان کے ضلع کوہلو کی سب تحصیل تمبو کے مختلف مقامات پر پیش آئے جس میں 2 افراد جاں بحق  اور 6 زخمی ہوگئے۔لیویز حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

اس کے علاوہ بارشوں اور تیز ہواؤں کی وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی کے کھمبے گر گئے اور سپلائی معطل ہوگئی جبکہ  نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.