نگر نگر سے

کراچی: شوہرکی فائرنگ سے8 بچوں کی ماں قتل

سہراب گوٹھ کے علاقے سکندر گوٹھ میں شوہر نے تشدد کے بعد فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا۔

کراچی میں سہراب گوٹھ کے علاقے سکندر گوٹھ میں شوہر نے تشدد کے بعد فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا۔ مقتولہ شازیہ کے ماموں زاہد نے بتایا کہ مقتولہ 8 بچوں کی ماں تھی ، ملزم مقتولہ کا خالہ زاد اور گھر داماد تھا۔ ملزم شاہد نے 12 مئی کو بھی شازیہ کو گلے پر چھری پھیر کر قتل کرنے کی کوشش کی تھی جس کی ایف آئی آر موجود ہے۔ انویسٹی گیشن پولیس نے جانبداری کا مظاہرہ دکھایا اور ملزم زاہد کو گرفتار کرنے سے گریز کیا، اگر پولیس ملزم شاہد کو اس وقت گرفتار کر لیتی تو شازیہ کے بچے اپنی ممتا سے محروم نہ ہوتے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم کو کاروبار کرنے کے لیے گاڑیاں بھی خرید کر دیں وہ اس نے فروخت کر دیں اب گھر بیچنا چاہتا تھا۔ واردات کے وقت ملزم کے ساتھ اس کی 3 سے 4 ساتھی آئے تھے جو گھر کے باہر کھڑے رہے۔ ملزم نے شازیہ پر پہلے تشدد کیا اور اس کے بعد فائرنگ کرکے آلہ قتل سمیت فرار ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.