نگر نگر سے

کراچی میں 2 دن کے بعد گرین لائن بس سروس بحال کر دی گئی

سروس کی بحالی کا کام آج صبح شروع کیا گیا، اب گرین لائن بس سروس مکمل طور پر فعال اور محفوظ ہے: ترجمان گرین لائن بس سروس

کراچی میں 2 دن کی بندش کے بعد گرین لائن بس سروس بحال کردی گئی ‘ بحالی کے عمل میں سامان کے ساتھ ساتھ مسافروں کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم (بی آر ٹی ایس)کے ترجمان کا کہنا تھا کہ گرین لائن بی آر ٹی ایس کا آپریشن مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے، بحالی کے عمل میں سامان کے ساتھ ساتھ مسافروں کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اتوار کے روز شدید بارش کے باعث گرین لائن بس سروس کے بیشتر اسٹیشن اور مختلف مقامات پر گرین لائن ٹریک زیر آب آ جانے کے بعد بس سروس اتوار کے روز قبل از وقت بند کر دی گئی تھی جبکہ پیرکے روز پورا دن ہی گرین لائن سروس مسافروں کے لیے بند رہی۔ ترجمان گرین لائن بی آر ٹی ایس کے مطابق سروس کی بحالی کا کام آج صبح شروع کیا گیا، اب گرین لائن بس سروس مکمل طور پر فعال اور محفوظ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.