نگر نگر سے

پشاور میں فائرنگ 2 پولیس اہلکار شہید ایک زخمی

ملزمان کی فائرنگ سے تینوں اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے 2 اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے : پولیس

پشاورکے علاقہ متنی میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا’ ڈیوٹی پر مامور تین پولیس اہلکاروں کو ڈاکوئوں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا۔

تفصیلات کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ پشاور کے علاقے متنی نوشہرہ کینٹ میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں ڈیوٹی پر مامور تین پولیس اہلکاروں کو ڈاکوؤں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے تینوں اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے 2 اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جب کہ ایک زخمی اہلکار کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم راہزنوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.