نگر نگر سے

پسند کی شادی کرنے والی نمرہ کاظمی کا چونکا دینے والا بیان سامنے آگیا

اپنے شوہر شاہ رخ سے الگ ہوئی ہوں اور نا ہی میں سے اس سے طلاق لی ہے یہ سب من گھرٹ باتیں ہیں: نمرہ کاظمی کا بیان

تونسہ میں پسند کی شادی کرنے والی کراچی کی رہائشی نمرہ کاظمی کا چونکا دینے والا بیان سامنے آگیا جس کے بعد اس کیس نے ایک نیا موڑ اختیار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پسند کی شادی کرنے والی نمرہ کاظمی کا کہنا تھا کہ میں والدین سے ملنے کے لیے شاہ رخ کے گھر سے گئی تھی، شاہ رخ ڈھونڈ رہا تھا تو اس لیے تھانے چلی گئی، شاہ رخ مجھے واپس گھر لے جانا چاہتے تھے۔ نمرہ کا کہنا تھا کہ شاہ رخ کی والدہ نے مجھے ساتھ لے جانے سے منع کردیا جس پر شاہ رخ والدہ کے سامنے مجبور ہوا اور چھوڑ کر چلا گیا، میں نے شاہ رخ سے طلاق نہیں لی اور نہ الگ ہوئی ہوں۔ نمرہ کاظمی کی والدہ کا کہنا تھا کہ شاہ رخ کی والدہ نمرہ پر تشدد کرتی تھی، میری بیٹی شاہ رخ کے گھر سے بھاگی نہیں، نمرہ ڈی جی خان کے تھانے پہنچی تو پولیس نے ہمیں فون کیا، ہم نے پولیس سے کہا نمرہ کو شاہ رخ یا اس کے خاندان کے حوالے نہ کیا جائے، ہم پرسوں ڈی جی خان پہنچے پھر عدالت کے ذریعے نمرہ کوہمارے حوالے کیا گیا۔ والدہ نمرہ کاظمی کا کہنا تھا کہ شاہ رخ کی والدہ جھوٹی ہے اس نے پہلے بھی بہت جھوٹ بولے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.