نگر نگر سے

فائرنگ سے زخمی ہونیوالے سابق ایم پی اے کے بھائی دم توڑ گئے

ولسن مسیح کو مستونگ کے شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا

بلوچستان کے شہر مستونگ میں گزشتہ روز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے سابق ایم پی اے کے بڑے بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

واضح رہے کہ مستونگ کی کرسچن کالونی میں گذشتہ روز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ایم پی اے ہینڈری بلوچ کے بڑے بھائی ولسن مسیح اور 3 بچے زخمی ہو گئے تھے۔ ولسن مسیح کو مستونگ کے شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا۔ ولسن کوئٹہ میں زیر علاج تھے جہاں وہ آج چل بسے، ان کی میت آبائی علاقے مستونگ منتقل کی جا رہی ہے۔ مقتول نیشنل پارٹی کے سابق ممبر بلوچستان اسمبلی ہینڈری بلوچ کے بڑے بھائی تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.