نگر نگر سے

ایس ایچ او تعیناتی کے بعد خاتون کی ہیڈ محرر کے عہدہ پر تعیناتی

لیڈی ہیڈ کانسٹیبل فائزہ ظہیر کو ڈسٹرکٹ سینٹرل کے یوسف پلازہ تھانے میں ہیڈ محرر تعینات کیا گیا ہے: سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنیٹرل

کراچی کے مختلف جنرل تھانوں میں خاتون ایس ایچ اوز کی تعیناتی کے بعد اب ڈسٹرکٹ سینٹرل کے تھانے میں ایک خاتون پولیس ملازم کو ہیڈمحرر تعینات کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سینٹرل محمد معروف عثمان کا کہنا ہے کہ لیڈی ہیڈ کانسٹیبل فائزہ ظہیر کو ڈسٹرکٹ سینٹرل کے یوسف پلازہ تھانے میں ہیڈ محرر تعینات کیا گیا ہے۔ تھانے کے ایس ایچ او کے بعد ہیڈ محرر ایک اہم انتظامی عہدہ کہلاتا ہے، تھانے کے تمام دستاویزی معاملات کے علاوہ علاقے میں پولیس فورس کی پوسٹنگ اور اہم معلومات ہیڈ محرر کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے ڈسٹرکٹ میں مختلف خواتین پولیس اہلکار تھانوں میں منشی کی ڈیوٹی بھی انجام دے رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.