نگر نگر سے

رحیم یار خان میں حادثہ، منی بس پر ٹریلر الٹنے سے 13 افراد جاں بحق

حادثے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ منی بس میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں: ریسکیو حکام

رحیم یارخان کے علاقے فیروزہ میں خوفناک حادثہ پیش آیا ، اس حادثہ میں گڑھے میں پھنسی منی بس پر ٹریلر الٹ گیا جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ فیروزہ مرکزی شاہراہ پر سیوریج کا پانی جمع ہونے سے منی بس سڑک پر گڑھے میں پھنس گئی تھی اورگڑھے میں پھنسی مسافر بس پر ٹریلر الٹ گیا۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ منی بس میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے اور اب تک 5 زخمیوں کو نکالا گیا ہے۔ حکام کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو رورل ہیلتھ سینٹر فیروزہ منتقل کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.