نگر نگر سے

نامعلوم افراد کی فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالوں میں میاں بیوی اور بیٹا شامل ، مقتولین کی شناخت سجاول شاہ، اہلیہ فرزانہ اور بیٹے ابراہیم کے نام سے ہوئی ہے

راولپنڈی کے علاقے شاہ خالدکالونی میں نامعلوم افراد کی گھر پر فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔فائرنگ کرنیوالوں میں ایک مرد اور 2 خواتین شامل تھیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور بیٹا شامل ہیں، مقتولین کی شناخت سجاول شاہ، اس کی اہلیہ فرزانہ اور بیٹے ابراہیم کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والوں میں ایک مرد اور 2 خواتین شامل تھیں۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق سی سی پی او نے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کو فوری گرفتارکرنیکا حکم دے دیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ فارنزک ٹیمیں طلب کرلی گئی ہیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، حقائق کو سامنے لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا جائیگا۔ آئی جی پنجاب نے بھی راولپنڈی میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.