نگر نگر سے

راجن پور میں دلہا اور دلہن سیلاب میں پھنس گئے

راجن پور اور کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں مسلسل بارشوں کے باعث سیلابی صورت حال ہے، بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی ہے

راجن پور کے علاقے بستی لاکھا کے قریب سیلاب میں دلہا اور دلہن پھنس گئے’ دلہا اور دلہن نے اپنی مدد کے لیے ریسکیوکو کال کی جس کے بعد ریسکیو ٹیم نے کشتی پر ان کو باہر نکالا۔

تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شادی کی تقریب جاری تھی کہ اچانک بستی میں سیلاب آگیا جس میں دلہا دلہن سمیت باراتی پھنس کر رہ گئے۔ دلہا اور دلہن نے اپنی مدد کے لیے ریسکیوکو کال کی جس کے بعد ریسکیو ٹیم نے کشتی پر دلہن کو دلہا کے گھر منتقل کیا۔ خیال رہے کہ راجن پور اور کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں مسلسل بارشوں کے باعث سیلابی صورت حال ہے، بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی ہے۔ متعدد علاقوں میں ندی نالوں کا سیلابی ریلہ آبادی میں داخل ہوگیا ہے اور متعدد دیہات زیر آب ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.