نگر نگر سے

گوجرانوالہ میں انتہائی افسوسناک واقعہ، کتے کے کاٹنے سے خاتون جاں بحق

خاتون کھیتوں میں کام کر رہی تھی کہ اس دوران کتے نے حملہ کر دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی،اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئی

گوجرانوالہ میں انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں کتے کے کاٹنے سے خاتون جاں بحق ہو گئی ، اہل علاقہ میں میں شدید خوف وہراس کے ساتھ ساتھ غم و غصہ کی لہر بھی دوڑ گئی

پولیس کے مطابق واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے احمد نگر میں پیش آیا جہاں آوارہ کتے نے خاتون کو کاٹ لیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کھیتوں میں کام کر رہی تھی کہ اس دوران کتے نے حملہ کر دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی، خاتون کو فوری طور پر طبی امداد دینے کی کوشش کی گئی تاہم جسم میں زہر پھیلنے کے باعث خاتون جانبر نہ ہو سکی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.