نگر نگر سے

میئر صدام حسین بیٹنی کی ڈیوٹی پر تعینات پولیس وین پر فائرنگ، 4 پولیس اہلکار جاں بحق

عوامی نمائندوں کی جان محفوظ نہیں تو عوام کا کیا حال ہوگا ؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حملہ آوروں کو فوری گرفتار کر کے سزا دی جائے

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کی تحصیل ٹانک کے میئر صدام حسین بیٹنی کی ڈیوٹی پر تعینات پولیس کی وین پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے جبکہ میئر ٹانک محفوظ رہے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب سینیٹر مولانا عطا الرحمان نے میئر ٹانک صدام حسین بیٹنی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی قیادت پر مسلسل حملے تشویشناک اور قابل مذمت ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندوں کی جان محفوظ نہیں تو عوام کا کیا حال ہوگا ؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حملہ آوروں کو فوری گرفتار کر کے سزا دی جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.