نگر نگر سے

ساہیوال میں کبڈی کا میچ میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا ، 2 افراد جاں بحق

مقتولین میں فیض اور اسلم شامل جن کی لاشیں ڈیڈ ہاؤس منتقل کردی گئی ' پولیس کے مطابق دونوں گروپوں میں رشتے کے تنازع پر پرانی رنجش تھی

ساہیوال میں کبڈی کا میچ میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا ، میچ کے دوران دو گروپوں میں جھگڑے کے بعد لاٹھیاں اور گولیاں چلنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ ساہیوال کے چک 46 جی ڈی میں کبڈی میچ کے دوران دوگروپوں میں جھگڑا ہوا جس میں لاٹھیاں اور گولیاں لگنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین میں فیض اور اسلم شامل ہیں جن کی لاشیں ڈیڈ ہاؤس منتقل کردی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق دونوں گروپوں میں رشتے کے تنازع پر پرانی رنجش تھی۔ قتل کا مقدمہ درج کر کے پانچ نامزد ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.