نگر نگر سے

کراچی میں افسوسناک واقعہ، درندہ صفت نے 10 سالہ بچی کوزیادتی کے بعد قتل کر ڈالا

پولیس نے واردات میں ملوث ہونے کے الزام میں مقتولہ کے پڑوسی کو گرفتار کرلیا، ملزم متاثرہ خاندان کا کرایہ دار ہے

کراچی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں درندہ صفت انسان نے 10 سالہ بچی کوزیادتی کے بعد قتل کر ڈالا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بہیمانہ واقعہ کراچی کے علاقہ محمود آباد تھانے کی حدود میں پیش آیا، پولیس نے واردات میں ملوث ہونے کے الزام میں مقتولہ کے پڑوسی کو گرفتار کرلیا، ملزم متاثرہ خاندان کا کرایہ دار ہے۔ پولیس کے مطابق اختر کالونی سے متصل کشمیر کالونی کی گلی نمبر 3کے رہائشی پرویز کی دس سالہ بچی دعا فاطمہ کافی دیر تک لاپتہ رہی تو اہل خانہ نے اس کی تلاش شروع کر دی۔ کہیں سراغ نہ ملنے پر بچی کو کرائے دار کے گھر بھی تلاش کیا گیا تو اس کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی، جسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں بچی کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق بچی کو بہیمانہ زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، جسم کے دیگر حصوں کے علاوہ بچی کی گردن پر بھی تشددکے نشانات پائے گئے۔ ڈاکٹرز کے مطابق پوسٹ مارٹم اور وجہ موت کی تفصیلی رپورٹ کے لیے مختلف نمونے حاصل کیے گئے ہیں۔ بچی کے ساتھ زیادتی کی مزید تصدیق کے لیے ڈی این اے پروفائلنگ اور کراس میچنگ کے لیے بھی سیمپلز حاصل کرلیے گئے ہیں۔ محمود آباد پولیس کے مطابق واردات میں ملوث ملزم ذیشان راجپوت کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.