نگر نگر سے

کراچی ‘ اچانک تیز آندھی اور بارش کے بعد آسمان پر قوس و قزح کا خوبصورت نظارہ

شام 6 بجے کے بعد شہر کے بیشتر علاقوں میں دھوپ نکل آئی اور اس کے ساتھ ہی کراچی کے جنوب میں قوس و قزح دیکھنے کو ملی

کراچی میں دوپہر اچانک تیز آندھی اور بارش کے بعد شہریوں نے آسمان پر قوس و قزح کا خوبصورت نظارہ کیا۔پیر کو بھی شہریوں کے دن کا آغاز حبس اور گرمی سے ہواتھا۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز دوپہر کو بھی سخت گرمی تھی مگر پھر اچانک کراچی شرقی سے آنے والی تیز آندھی اور اٹھنے والے سیاہ بادلوں سے شہر میں گھٹا ٹوپ اندھیرا چھا گیا۔ اس کے ساتھ ہی تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جو لگ بھگ ایک گھنٹے تک جاری رہا۔ اس کے بعد بھی شہر میں ہلکی بارش جاری رہی۔ شام 6 بجے کے بعد شہر کے بیشتر علاقوں میں دھوپ نکل آئی اور اس کے ساتھ ہی کراچی کے جنوب میں قوس و قزح دیکھنے کو ملی۔ قوس و قزح کا خوبصورت نظارہ شہر کے کئی علاقوں سے کیا جاتا رہا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.