نگر نگر سے

گاڑی پر لکیر ڈالنے کا تنازع، فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق

پشاور میں گاڑی پر لکیر ڈالنے پر مالک نے بچوں کو تھپڑ مارا جس پر بچوں کے رشتہ داروں اور گاڑی مالک کے درمیان تکرار ہوئی

پشاور میں گاڑی پر لکیر ڈالنے کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے’ جاں بحق ہونے والے بچوں کے چچا اور چچا زار بھی تھے ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ پشاور کے علاقے تہکال میں گاڑی پر لکیر ڈالنے پر مالک نے بچوں کو تھپڑ مارا جس پر بچوں کے رشتہ داروں اور گاڑی مالک کے درمیان تکرار ہوئی اور ملزم نے فائرنگ کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی مالک کی مبینہ فائرنگ سے بچوں کے چچا اور چچازاد بھائی جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ قتل ہونے والے دونوں افراد افغان شہری ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.