نگر نگر سے

ایف آئی اے کی کارروائی، گھر میں ہنڈی کا غیر قانونی کاروبار کرنیوالا ملزم گرفتار

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے گلزار ہجری اسکیم 33 میں کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے ملزم بابر دوسانی کو گرفتار کرلیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی کارروائی، نے کراچی کی اسکیم 33 میں کارروائی کرکے گھر سے حوالہ ہنڈی کے غیرقانونی کاروبار میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محسن حسن بٹ کے احکامات کی روشنی میں ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی منی چینجرز کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے گلزار ہجری اسکیم 33 میں کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے ملزم بابر دوسانی کو گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق ملزم اپنی رہائش گاہ سے ہنڈی حوالہ اور منی ایکسچینج کا غیر قانونی کاروبار چلانے میں ملوث تھا، ملزم کے قبضے سے 14000 برطانوی پاؤنڈ، 17000 امریکی ڈالر اور ایک موبائل فون برآمد کر لیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے موبائل سے ٹیلی گرافک ٹرانسفر اور ہنڈی حوالہ سے متعلق فہرستیں برآمد کر لی گئیں، ملزم نے ہنڈی حوالہ کی لین دین کے لیے رائیڈر کی خدمات بھی حاصل کی ہوئی تھیں۔ ملزم کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.