نگر نگر سے

8 افراد کے قتل کا معاملہ، ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار گرفتار

گرفتار اہلکاروں میں ایس ایچ او نارنگ انسپکٹر عبدالوہاب، اے ایس آئی محمد لطیف، مشتاق احمد، محمد رفیع اور محرر عمار الحسن شامل ہیں

شیخوپورہ کے علاقے نارنگ منڈی میں گزشتہ روز 8 افراد کے قتل کے معاملے پر معطل ایس ایچ او سمیت 5 اہلکاروں کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان کا کہنا تھا کہ غفلت پر ایس ایچ او نارنگ منڈی کو پہلے ہی معطل کردیا گیا تھا تاہم اب ایس ایچ او سمیت 5 اہلکاروں کو مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار اہلکاروں میں ایس ایچ او نارنگ انسپکٹر عبدالوہاب، اے ایس آئی محمد لطیف، مشتاق احمد، محمد رفیع اور محرر عمار الحسن شامل ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ آر پی او شیخوپورہ کی انکوائری رپورٹ میں پولیس کی سنگین غفلت ثابت ہوئی ہے اور رپورٹ کے مطابق مقامی افراد نے ملزم کے لوگوں کو زخمی کرنے کی چند روز قبل اطلاع دی تھی تاہم تھانہ نارنگ کے عملے نے ملزم کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.