نگر نگر سے

بہاولپور: اختلافات پردوسرے لڑکےسےشادی

دلہا کے ساتھ تلخ کلامی اور اختلافات ہونے پر لڑکی کے والدین نے تقریب میں ہی موجود ایک اور نوجوان سے بیٹی کا نکاح کر کے رخصت کر دیا

بہاولپور: اختلافات پردوسرے لڑکےسےشادی،رپورٹس کے مطابق  شادی کی تقریب کے دوران انتہائی حیران کن واقعہ پیش آیا ، باراتیوں اور دلہا کے ساتھ تلخ کلامی اور اختلافات ہونے پر لڑکی کے والدین نے تقریب میں ہی موجود ایک اور نوجوان سے بیٹی کا نکاح کر کے رخصت کر دیا اور بارات لایا دولہا منہ دیکھتا رہ گیا۔

دولہے نے الزام عائد کیا کہ لڑکی والوں نے غیر رجسٹرڈ نکاح کرانےکی خواہش کی لیکن ان کی غیر رجسٹرڈ نکاح کی شرط ہم نے نہیں مانی۔ان کا کہنا تھاکہ لڑکی والوں نے مارپیٹ کرکے ہمیں شادی ہال سے نکال دیا اور شادی میں شریک ایک لڑکے سے نکاح کراکر لڑکی کو رخصت کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.