نگر نگر سے

کراچی:بچہ موٹرسائیکل کی ٹکرسے کنویں میں گرکرہلاک

ملیر، بن قاسم میں پیپری کے قریب ایک کمسن بچہ موٹر سائیکل کی ٹکرسے کنویں میں گرکرہلاک ہوگیا

کراچی کے علاقے ملیر، بن قاسم میں پیپری کے قریب ایک کمسن بچہ موٹر سائیکل کی ٹکرسے کنویں میں گرکرہلاک ہوگیا۔ ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق واقعہ پیپری میں سندھی گوٹھ کے قریب پیش آیا۔ پولیس کے مطابق سندھی گوٹھ کے رہائشی مختار احمد کا 4 سالہ بچہ عثمان اپنی والدہ کے ساتھ پیدل جا رہا تھا کہ تیز رفتار موٹر سائیکل نے انہیں ٹکر مار دی۔

موٹر سائیکل کے حادثے میں اچھل کر بچہ قریب موجود کنویں میں گر گیا۔ ایدھی ترجمان کے مطابق علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت جب تک بچے کو باہر نکالا وہ انتقال کر چکا تھا۔ بعد ازاں بچے کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.