پاکستانفیچرڈ پوسٹ

حکومتی معاشی پالیسی کو بڑا دھچکا، غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی

عمران حکومت کی معاشی پالیسی کو غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی کی وجہ سے بڑا دھچکا لگا ہے۔ کھوج نیوز ذرائع کے مطابق پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کار میں 94 فیصد کمی آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کم ہونے لگی ہے، مالی سال کے دوران 94فی صد کی کمی نوٹ کی گئی۔ اسٹیٹ بینک نے کہا کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی 94 فی صد کمی ہوئی ہے جب کہ مالی سال کے دوران 1 ارب 73 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 19-2018 میں 3 ارب 47 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی تھی۔ اسٹیٹ بینک کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ سے بھی غیر ملکی سرمائے کے انخلا کا سلسلہ جاری رہا، اسٹاک مارکیٹ میں 17 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔

Tags
Back to top button
Close