پاکستانفیچرڈ پوسٹ

چیئرمین ایف بی آر، وزیراعظم سے مایوس، جلد تہلکہ خیز بیان دینگے

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی وزیراعظم عمران خان کے رویہ سے دلبرداشتہ ہو گئے، آئندہ چند روز میں تہلکہ خیز فیصلہ کریں گے۔ چیئرمین ایف بی آر پچھلے کئی روز سے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے کے خواہاں ہیں تاہم وزیراعظم کی جانب سے انہیں دو بار وقت دے کر ملاقات نہیں کی گئی۔

کھوج نیوز ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان چیئرمین ایف بی آر کی کارکردگی سے دلبرداشتہ ہیں اور وہ ان پر شدید برہم بھی نظر آ رہے ہیں۔ اسی وجہ سے انہوں نے چیئرمین ایف بی آر سے ملاقات کرنے سے گریز کیا۔

Tags
Back to top button
Close