پاکستانفیچرڈ پوسٹ

چیف جسٹس نے معافی مانگ لی، جاوید ہاشمی کا دعویٰ

سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار چودھری نے مجھ سے معافی مانگ لی تھی۔ کھوج نیوز ذرائع کے مطابق جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ مجھ پر مسلم لیگ ن کے رہنماء ہونے کی حیثیت سے متعدد الزامات لگا کر نا اہل کرنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن تحقیقات کے بعد مجھے بے گناہ قرار دے دیا گیا تھا۔

جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ افتخار چودھری نے بحیثیت چیف جسٹس مجھ سے معافی مانگ لی تھی اور اس کے بعد آج تک مجھ پر کسی قسم کا کوئی الزام لگایا گیا اور نہ ہی اس کی ضرورت محسوس کی گئی۔

Tags
Back to top button
Close