پاکستان

وزیراعظم آج لاہور کادورہ کریں گے

وزیراعظم آفس کے مطابق عمران خان لاہور میں آج انتہائی مصروف دن گزاریں گے، اعلیٰ سطح کے اجلاسوں کی صدارت کرینگے، صوبائی دارالحکومت میں بارش کے نتیجے میں پیداشدہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ اداروں کی کارکردگی سے آگاہ کیا جائے گا، وزیراعظم لاہور میں ایوان صعنت و تجارت کے نمائندگان سے ملاقات کریں گے، پنجاب میں صنعتی شعبے کے فروغ کیلئے اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ لیں گے۔ صحت زراعت اور دیگر اہم شعبوں میں اقدامات صنعتی زونز کے قیام اور مختلف ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ وزیراعظم مختلف سیاسی رہنماؤں سے بھی ملیں گے۔

Tags
Back to top button
Close