پاکستانفیچرڈ پوسٹ

عمران خان حکومت کا خاتمہ، حامد میر نے وقت بتا دیا

جیسے جیسے اپوزیشن کے رہنماؤں کی گرفتاریاں تیز کی جائیں گی وہ عوام میں مقبول اور مظلوم ہوتے چلے جائیں گے

وزیراعظم عمران خان کی حکومت کے خاتمہ کا وقت قریب آگیا‘ سینئر صحافی اوراینکر پرسن حامد میر نے بتایا دیا۔ حامد میر نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاری سے سب سے بڑا نقصان ان کی اپنی حکومت کو ہوگا۔ جیسے جیسے اپوزیشن کے رہنماؤں کی گرفتاریاں تیز کی جائیں گی وہ عوام میں مقبول اور مظلوم ہوتے چلے جائیں گے۔

حامد میر نے مزیدکہا کہ وزیراعظم اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریوں اور احتساب کے انتقامی عمل کو جاری رکھنے پر زور دے کر اپنی حکومت کے خاتمہ کا وقت قریب لا رہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب انہیں اقتدار کے ایوانوں سے نکال باہر کیا جائے گا اور ان کا حال وہی ہوگا جو ان دنوں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا ہے۔

Tags
Back to top button
Close