پاکستان

مریم اورنگزیب کا حکومت پر تگڑا وار

عرفان صدیقی کی ضمانت نہیں بلکہ مقدمے سے ڈسچارج کیا جانا چاہیے تھا‘ ان کی رہائی میڈیا اور سول سوسائٹی کا پریشر تھا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت پرتگڑا وار کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت جلد ختم ہوگی، ان کو این آر او نہیں دینگے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک کا دیوالیہ نکال دیا، ہر جگہ جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔ کرپشن ثابت نہ ہوئی تو جھوٹے اخبار کا سہارا لیا گیا۔ برطانیہ میں قانونی نوٹس بھیجنے کا طریقہ کار ہے، یہ دفاع صرف اپنی پلانٹڈ خبر کی وجہ سے کر رہے ہیں۔شہباز شریف نے عمران خان کو ہتک عزت کے نوٹسز بھیجے لیکن آج تک عمران خان نے جواب نہیں دیا۔ حکومت نے دیوالیہ پن چھپانے کیلئے ایک بار پھر سرکاری خرچے پر شہزاد اکبر کو بٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ عرفان صدیقی کی ضمانت نہیں بلکہ ان کو مقدمے سے ڈسچارج کیا جانا چاہیے تھا۔ ان کے ہاتھ میں ہتھکڑی اور قلم کی تصویر تاریخ کا حصہ بن چکی ہے۔ لیگی ترجمان نے کہا کہ موجودہ حکومت سے شرمندگی کی امید نہ رکھی جائے، عرفان صدیقی کی رہائی میڈیا اور سول سوسائٹی کا پریشر تھا۔

(Visited 1 times, 1 visits today)
Tags
Back to top button
Close