پاکستان

سمجھوتہ ایکسپریس کے بعد بس سروس بھی معطل

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کی روشنی میں پاک بھارت بس سروس معطل کردی گئی ہے

 پاکستان اور بھارت کے درمیان سمجھوتہ ایکسپریس کے بعد بس سروس بھی معطل کردی گئی۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد شروع  ہوگیا جس کے ٹرینوں کے بعد اب پاکستان اور بھارت کے درمیان بس سروس بھی معطل کردی گئی۔ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بس سروس معطلی کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کی روشنی میں پاک بھارت بس سروس معطل کردی گئی ہے۔

Tags
Back to top button
Close