پاکستان

العزیزیہ ریفرنس:نوازشریف کی درخواست پربینچ تشکیل دیدیا گیا

بینچ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن ختر کیانی پر مشتمل ہوگا

العزیزیہ ریفرنس:نوازشریف کی درخواست پربینچ تشکیل دیدیا گیا،اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف درخواست کی سماعت جج ارشد ملک کے ویڈیو لیک تنازع کے بعد سے ان کی سزا کے خلاف یہ پہلی سماعت ہے کے لیے 2 رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔ مذکورہ بینچ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن ختر کیانی پر مشتمل ہوگا جومسلم لیگ (ن) کے قائد کی سزا کے خلاف دائردرخواست کی سماعت 18 ستمبر کوکرے گا۔ العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک کے ویڈیو لیک تنازع کے بعد سے ان کی سزا کے خلاف یہ پہلی سماعت ہے۔

یاد رہے کہ ایک پریس کانفرنس میں ویڈیو دکھاتے ہوئے مریم نوازنے بتایا تھا کہ ویڈیو میں نظرآنے والے جج نے فیصلے سے متعلق ناصربٹ کو بتایا کہ ‘نوازشریف کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، فیصلے کے بعد سے میرا ضمیر ملامت کرتا رہا اوررات کوڈراؤنے خواب آتے۔ لہٰذا نوازشریف تک یہ بات پہنچائی جائے کہ ان کے کیس میں جھول ہوا ہے‘۔ ارشد ملک وہی جج ہیں جنہوں نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید بامشقت اوربھاری جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں انہیں بری کردیا تھا۔

(Visited 1 times, 1 visits today)
Tags
Back to top button
Close