پاکستان

حکومت مولانا کے آزادی مارچ سے خوفزدہ؟

پرویزخٹک نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی،پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن اپنی قیادت کو بچانے کی خاطرآزادی مارچ کا حصہ بن رہی ہیں

وزیردفاع پرویزخٹک نے کہا ہے کہ حکومت آزادی مارچ سے ہر گزخوفزدہ نہیں۔ نوشہرہ میں جلسے سے خطاب میں پرویزخٹک نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی،پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن اپنی قیادت کو بچانے کی خاطرآزادی مارچ کا حصہ بن رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف اپوزیشن جمہوریت اور آئین کی بالادستی کی بات کر رہی ہے اور دوسری طرف جمہوریت اور آئین کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ احتجاج اپوزیشن کا آئینی حق ہے، حکومت ان کے آزادی مارچ سے ہر گز خوفزدہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کے دوران اگر کسی نے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو قانون ضرورت حرکت میں آئے گا۔

 

(Visited 1 times, 1 visits today)
Tags
Back to top button
Close