پاکستان

کوئٹہ دھماکہ‘ ایک جاں بحق‘متعدد زخمی

دھماکا کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر ایک پولیس وین کے قریب ہوا‘ ایمبولینسوں کے ذریعے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیاگیا

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکے کی اطلاعات ہیں۔ آنے والی اطلاعات کے مطابق دھماکہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دھماکا کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر ایک پولیس وین کے قریب ہوا جس سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہو گئے۔دہشتگردی کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور ایمبولینسوں کے ذریعے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں میں چار پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔دوسری جانب سکیورٹی فورسز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ شہید اہلکار کی شناخت خلیل احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.