پاکستانفیچرڈ پوسٹ

حکومت جانے والی ہے، شیخ رشید کا بڑا دعویٰ

ہمارا عمران خان سے کوئی مطالبہ نہیں، ہمارے ساتھ عمران خان اور عثمان بزدار ٹھیک چل رہے ہیں

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جانے والی ہے کیونکہ حکومت سے مہنگائی کنٹرول نہیں ہو رہی ہے، حکومت کیلئے خطرہ صرف مہنگائی ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہمارا عمران خان سے کوئی مطالبہ نہیں، ہمارے ساتھ عمران خان اور عثمان بزدار ٹھیک چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ریلوے میں کرپشن کا مکمل خاتمہ کریں گے، امید ہے سپریم کورٹ کے فیصلے ریلوے کے حق میں ہوں گے، حکومت اور اتحادیوں میں گلے شکوے چلتے رہتے ہیں، امید ہے اتحادی حکومت کا ہر ممکن ساتھ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی پر عمرا خان سے نالاں ہے جس کی وجہ سے حکومت جانے والی ہے کیونکہ حکومت سے مہنگائی کنٹرول نہیں ہو رہی ہے، حکومت کیلئے خطرہ صرف مہنگائی ہے۔

(Visited 4 times, 1 visits today)
Tags
Back to top button
Close