پاکستان

نواز شریف کی حکومت کس نے گرائی، چوہدری نثار بول پڑے

سی پیک جیسے عظیم الشان منصوبہ کی بنیاد بھی ن لیگ کے دور حکومت میں ہوئی جس کا کریڈٹ سو فیصد میاں نواز شریف اور شہباز شریف کو جاتا ہے

نواز شریف کی حکومت کس نے گرائی، چوہدری نثار بول پڑے، کھوج نیوز ذرائع کے مطابق سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے باغی رہنما چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میاں نواز شریف کی حکومت مقتدر حلقوں نے سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے ذریعے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ختم کرائی گئی، جبکہ زمینی حقائق یہ ہیں کہ ن لیگ کے دور حکومت میں ملک ترقی کے راستے پر گامزن تھا،ملک میں میگا پراجیکٹس تیزی سے تکمیل کے مراحل طے کر رہے تھے، غیر ملکی سرمایہ کاری آ رہی تھی، بالخصوص سی پیک جیسے عظیم الشان منصوبہ کی بنیاد بھی ن لیگ کے دور حکومت میں ہوئی جس کا کریڈٹ سو فیصد میاں نواز شریف اور شہباز شریف کو جاتا ہے۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا میاں نواز شریف کی نا اہلی سازش کے نتیجہ میں ہوئی جس پر مجھے ہمیشہ افسوس رہے گا۔

(Visited 18 times, 6 visits today)
Tags
Back to top button
Close