پاکستان

پرویز الٰہی کی جیت، وزیراعلیٰ پنجاب کی چھٹی

تعیناتیوں‘مختلف کمیٹیوں اور حکومتی اداروں میں نمائندگی میں ق لیگ کی تجاویز پرعمل کیا جائے گا

مسلم لیگ ق کے رہنماء اور پنجاب اسمبلی میں سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو شکست دیتے ہوئے پنجاب کے اختیارات پر قبضہ جما لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پنجاب اور مرکز میں اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق)کے مطالبات تسلیم کرلیے اور دونوں جماعتوں نے اتحاد برقرار رکھتے ہوئے آئندہ الیکشن بھی ساتھ لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی اتحادی جماعت (ق) لیگ سے مذاکرات کے لیے چوہدری برادران کی رہائش گاہ پہنچی، کمیٹی میں گورنرپنجاب چوہدری سرور، وزیراعلی عثمان بزدار، وفاقی وزرا پرویز خٹک، اسد عمر اور شفقت محمود بھی شامل تھے۔ مسلم لیگ (ق)کی قیادت نے حکومتی کمیٹی کے ارکان کا استقبال کیا جس کے بعد مذاکرات شروع ہوئے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق) اپنے متعلقہ اضلاع میں عوامی مسائل کے حل کے لیے با اختیار ہوگی، تعیناتیوں مختلف کمیٹیوں اور حکومتی اداروں میں نمائندگی میں ق لیگ کی تجاویز پرعمل کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاق کے معاملات پر پرویز خٹک اور اسد عمر عمل کروائیں گے جب کہ پنجاب کے معاملات پر وزیر اعلیٰ اور گورنر عمل درآمد کروانے کے پابند ہوں گے۔

ذرائع کا کہناہے کہ(ق) لیگ کے وزرا وزارتوں کے معاملات میں بااختیار ہوں گے جب کہ کسی بھی قابل اعتراض آفیسر کی تقرری پر تحریک انصاف اعتراض کرسکے گی اور اعتراض پر مسلم لیگ (ق) متعلقہ وزارت میں تعیناتی کے کیے نئے آفیسرکا نام دینے کی پابند ہوگی۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومتی کمیٹی نے مسلم لیگ (ق)کے مطالبات تسلیم کرلیے جس کے بعد (ق) لیگ کوترقیاتی فنڈز جلد جاری کردئیے جائیں گے اور اس معاملے پر آئندہ دو روز میں فالو اپ میٹنگ اسلام آباد میں ہوگی۔

(Visited 1 times, 1 visits today)
Tags
Back to top button
Close