پاکستانفیچرڈ پوسٹ

جاوید ہاشمی کی شہبازشریف کے متعلق بڑی پیشگوئی

شہباز شریف کی خواہش ہے کہ عمران حکومت کا فوری طور پر خاتمہ کر کے 6 ماہ کیلئے قومی حکومت تشکیل دی جائے

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء مخدوم جاوید ہاشمی نے پارٹی صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کے متعلق حیران کن پیشگوئی کر دی ہے۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے لندن میں ن لیگ کے تاحیات قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو پیغام پہنچایا تھا کہ شہباز شریف کو ان ہاؤس تبدیلی کے لئے وزیراعظم بنانے کی اجازت دی جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے ان ہاؤس تبدیلی کے ذریعے وزیراعظم بننے سے مسلسل انکار کیا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ عمران خان حکومت کا فوری طور پر خاتمہ کر کے 6 ماہ کے لئے قومی حکومت تشکیل دی جائے۔

Tags
Back to top button
Close