پاکستانفیچرڈ پوسٹ

اسٹیبلشمنٹ کے بعد چوہدری نثار کی لندن روانگی، سیاست میں نئی ہلچل

پارٹی اور قومی سیاست میں اپنی دوبارہ انٹری کے لئے موزوں لمحے اور ضروری سگنل کے منتظر بتائے جاتے ہیں

نیا لندن پلان میں شمولیت کے لئے اسٹیبلشمنٹ کے بعد چوہدری نثار کی بھی لندن روانگی کے لئے سیٹ بک ہونے کے بعد سیاست میں نئی ہلچل مچ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری نثار علی خاں نے بھی شہباز شریف کے کہنے پر اسی ہفتے لندن کے لئے اڑان بھرنے کی غرض سے سیٹ بک کروا لی تھی۔ البتہ چوہدری نثار عملی طور پر پوری طرح سرگرم ہو چکے ہیں جو پارٹی اور قومی سیاست میں اپنی دوبارہ انٹری کے لئے موزوں لمحے اور ضروری سگنل کے منتظر بتائے جاتے ہیں۔ ذرائع کا خیال ہے کہ مریم نواز ابھی تک اپنا اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیہ ترک نہیں کیا جس کی وجہ سے عدالتی ریلیف کی صورت میں ان کے لندن جانے کی راہ ہموار ہونے میں تاخیر ہو رہی ہے۔ مریم نواز کی ایما پر سابق گورنر سندھ محمد زبیر اور رانا ثنا اللہ ایک دم متحرک ہو کر ٹی وی پر مریم نواز کیمپ کا مقف بڑھ چڑھ کر پیش کر رہے ہیں، جس پر شہباز شریف کیمپ کو بھی مزید متحرک ہونا پڑا۔ شہباز شریف کی فوری اور خصوصی ہدایت پر خواجہ آصف کو بھی ملک کے سیاسی منظر نامے پر پھر سے نمودار ہونا پڑا، حتی کہ انہوں نے دو قدم آگے بڑھ کر نواز شریف کیمپ کے بیانیے میں شامل خلائی مخلوق کی نئی تشریح کے علاوہ یہ بیان دے کر نواز شریف کیمپ کو زک پہنچانے کی کوشش کی کہ نواز شریف تو ایون فیلڈ اپارٹمنٹس میں 93/1992 سے رہتے چلے آ رہے ہیں۔

Tags
Back to top button
Close