پاکستان

فواد چوہدری نے سوشل میڈیا کو لگام ڈال دی

وفاقی وزیرکا کہنا ہے کہ عزت تارتارکرنے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال ہوا لہذا اسے ریگولیٹ کرنا بہت ضروری تھا

فواد چوہدری نے سوشل میڈیا کو لگام ڈال دی، قومی اسمبلی میں اظہارخیال کے دوران وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نیب کا انتظامی کنٹرول ہمارے پاس نہیں ہے، اپوزیشن اراکین پر کرپشن کے الزامات ہم نے نہیں لگائے، آصف زرداری اوربلاول بھٹوکے خلاف کیسزبھی (ن) لیگ نے بنائے تاہم احتساب کے عمل میں اگرسقم ہے تواس پربات چیت کے لیے تیارہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں ایک دوسرے کوبرداشت کرنا ہوتاہے، پارلیمنٹ میں ذاتیات پراترآئیں گے توماحول خراب ہوگا، نیب کے قانون پر (ن) لیگ اورپیپلزپارٹی آپس میں لڑرہے ہیں، اپوزیشن احتساب کے قانون میں ترمیم چاہتی ہے تومذاکرات کے لیے تیارہیں، پی پی اورن لیگ نے 30 سال حکومت کی اب 5 سال کسی اورکوبھی برداشت کرلیں۔ وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ کل مشیرخزانہ نے پارلیمنٹ میں بڑی جامع تقریرکی جب کہ اپوزیشن نے آٹے اورچینی کے بحران پر بھی کوئی مثبت بات نہیں کی، آج ایل این جی ڈبل پیسوں پرشاہد خاقان عباسی کے 15 سالہ معاہدہ کی وجہ سے خرید رہے ہیں۔

بعد ازاں قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنا بہت ضروری تھا، دوسروں کی عزت تار تار کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال ہورہا ہے، 20،25 ہزار روپے میں چند لوگ ٹرینڈ بناتے ہیں اور معاملہ خراب کرتے ہیں، خواتین اور ناموس رسالت کے حوالہ سے بھی حکومتی اقدام ضروری تھا، عام صارف کو ریگولیشن سے کوئی فرق نہیں پڑے گا تاہم فیک اکاؤنٹس والوں کو پریشانی ضرور ہوگی اور دنیا کی بڑی سوشل میڈیا کمپنیوں پر ناموس رسالت کے حوالے سے ہمارا کنٹرول بڑھ جائے گا۔

 

Tags
Back to top button
Close